ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ( Abbas Araghchi )نے امریکی مطالبات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی سخت شرائط کے باعث مذاکرات میں مکمل نتیجہ حاصل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
عباس عراقچی ( Iran foreign minister )نے کہا کہ روسی صدر سے آئندہ ملاقات میں جنگی صورتحال، خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سفارتی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایران اور روس کے درمیان ہم آہنگی غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں مربوط سفارتی حکمت عملی کے تحت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط اور متوازن تعلقات چاہتا ہے تاکہ امن، استحکام اور مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق تہران علاقائی سطح پر کشیدگی کم کرنے اور سیاسی حل کی کوششوں کو ترجیح دے رہا ہے، تاہم بیرونی دباؤ اور غیر حقیقت پسندانہ شرائط مذاکراتی عمل میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔















