پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کل( PSLFinal )سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ شائقین کرکٹ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 27 اپریل سے جبکہ فزیکل ٹکٹس 28 اپریل صبح 10 بجے سے مقرر کردہ کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس بار ٹکٹوں( Tickets ) کی قیمتیں مختلف کیٹیگریز میں مقرر کی گئی ہیں۔ جنرل انکلوژر کے ٹکٹ 1500 روپے، فرسٹ کلاس 2000 روپے، پریمیم 4000 روپے، وی آئی پی 6000 روپے اور وی وی آئی پی فار اینڈ 8000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
سب سے مہنگے ٹکٹ وی وی آئی پی نیو پویلین کے لیے 10 ہزار روپے جبکہ گیلری کے ٹکٹ 12 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کے لیے بہتر سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
حملہ آور امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنا چاہتا تھا،ترجمان وائٹ ہاؤس
فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شائقین میچ سے قبل کم از کم ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ داخلے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے وزیراعظم سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نہ صرف فائنل بلکہ پلے آف میچز کے لیے بھی اسٹیڈیم کو کھولا جائے۔ یہ مطالبہ ٹرینڈ بن کر سامنے آیا ہے اور کرکٹ فینز کی بڑی تعداد اس پر آواز اٹھا رہی ہے۔















