اہم خبریں

جڑواں شہروں میں میٹرو اور گرین بس سروس جزوی طور پر بحال

اسلام آباد،راولپنڈی (اے بی این نیوز)اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں معطل رہنے والی میٹرو بس سروس کو سات روز بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

میٹروبس حکام کے مطابق بس سروس فی الحال صدر اسٹیشن (راولپنڈی) سے اسلام آباد کے شہیدِ ملت اسٹیشن تک مکمل طور پر فعال رہے گی۔ تاہم، پریڈ گراؤنڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک کا حصہ تاحال بند رکھا گیا ہے جہاں بسیں آپریٹ نہیں کریں گی۔

میٹرو بس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی شہر میں چلنے والی گرین بس سروس بھی سات روز کی معطلی کے بعد مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سروسز ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کی گئی تھیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو گزشتہ ایک ہفتے سے شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار26 اپریل 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں