اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔ تمام لاشیں گھر کے اندر سے ملی ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو سیکیورٹی گارڈ تھا اور اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع دینے والے افراد اور مقامی رہائشیوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:ہوشیار،پروازوں کے شیڈول میں بڑا رد و بدل















