اہم خبریں

ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا اہم اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ہر قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دے دی جو گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں سوائے فیض آباد کے تمام بس اسٹینڈز کھول دیے گئے ہیں جب کہ فیض آباد بس ٹرمینل اگلے نوٹس تک بند رہے گا۔

ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے پیش نظر گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہونے والی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو کھول دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پیرودھائی سمیت دیگر ٹرانسپورٹ اسٹینڈز کو پیر کی صبح سے کھول دیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مذاکرات کے لیے مرکزی وفود سے قبل پاکستان آنے والی امریکا سے ایڈوانس ٹیم وطن واپس روانہ ہوگی۔ اس سے قبل امریکہ کی پیشگی ٹیم کا ایک وفد ایرانی وفد کی روانگی کے بعد روانہ ہوا۔

پیشگی سیکیورٹی وفد میں واپس آنے والی ٹیم کی روانگی کے وقت راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں‌:بریکنگ:کاروباری اوقات میں بڑی تبدیلی،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں