اہم خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ جنگ کے معاملے پر بڑا فیصلہ سنا دیا

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا مطلب جنگ دوبارہ شروع کرنا نہیں ہے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ان کے نمائندوں کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔

بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے خاتمے پر بات چیت کے لیے اسٹیو وٹ کوف اور جیرڈ کشنر کا اسلام آباد کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

دورہ منسوخ ہونے سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر آج پاکستان روانہ ہونے والے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں نے کچھ عرصہ پہلے اپنے لوگوں سے کہا تھا کہ آپ وہاں 18 گھنٹے پرواز نہیں کریں گے، ہمارے پاس تمام کارڈز ہیں، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کرسکتے ہیں، لیکن آپ مزید 18 گھنٹے وہاں پر بکواس کرنے کے لیے نہیں جائیں گے۔
بریکنگ!افغان پناہ گزینوں کی واپسی پر بڑا فیصلہ زیر غور

متعلقہ خبریں