کراچی (اے بی این نیوز)ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسویسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے بھاؤ میں ایک ہزار 971 روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10 سونا 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں: ایرانی وفد کا مزید قیام کا ارادہ نہیں ،عباس عراقچی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد آج ہی روانہ ہونگے















