قومی کرکٹ ( cricket)حلقوں میں ہلچل اس وقت بڑھ گئی جب محمد نواز ( muhammad nawaz )کے ڈوپ ٹیسٹ ( dop test)سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی نے اپنا تحریری موقف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو جمع کرا دیا ہے، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات مزید تیز کر دی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کیے گئے ٹیسٹ میں ڈوپ رپورٹ مثبت آئی تھی، جس پر عالمی کرکٹ ادارہ باقاعدہ انکوائری کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی نے اپنے دفاع میں تفصیلی وضاحت پیش کی ہے، جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
یسے معاملات میں مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی فیصلہ سامنے آتا ہے، اور کھلاڑی کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا پورا حق دیا جاتا ہے۔ اس کیس میں بھی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق انکوائری مکمل ہونے کے بعد عالمی کرکٹ ادارہ باضابطہ اعلان کرے گا، جس کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی کہ کھلاڑی کو کلین چٹ ملتی ہے یا کسی پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔















