کراچی (اے بی این نیوز)سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 5,200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,458 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں: نوجوان فاسٹ بائولر رضانے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ریکارڈ بناڈالا















