وزیرآباد(نیوزڈیسک)وزیرآباد کے علاقے ساروکی میں اراضی تنازع دو بھائیوں سمیت 4 افراد کی زندگیاں نگل گئی۔پولیس کے مطابق چیمہ روڈ پر گھات لگا کر 2 ملزمان نے موٹرسائیکل سوار 2 بھائیوں اور ان کے ملازم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق زمیندار رانا ناصر کے بیٹے شبریز اور حسیب اپنے ملازم بلال کے ہمراہ اسکول سے واپس اکیڈمی جا رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق اس سے قبل مقتولین کے خاندان کی جانب سے مخالفین کے دو بندوں کو قتل کیا گیا تھا ، لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔















