پشاور (نیوزڈیسک)پشاور کے بڑے اسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں صحت اصلاحات کے نام پر ڈھائی ارب کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔مالی سال 20 2019آڈٹ رپورٹ میں اسپتال میں تعمیرنو، مشینوں کی خریداری اور صحت کارڈ کے مد میں ڈھائی ارب کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گی ہے۔رپورٹ کے مطابق بورڈ آف گورنر کی منظوری کے بغیر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی تعمیرنو پر90 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ ایئرکنڈیشن پلانٹ کی تنصیب میں 29کروڑ 41لاکھ روپے کی ہیر پھیر کی گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کروڑ 98 لاکھ روپے غیرمعیاری مشینری کی خریداری کی نذر کی گئی جبکہ صحت انصاف کارڈ کی مد میں 20کروڑ 95 لاکھ روپے کا ریکارڈ بھی غائب ہے۔















