لاہور( نیوز ڈیسک )پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پروزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں موجود پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کر لیا۔ن لیگ نے مشاورت مزید وسیع کی ہے جس میں پنجاب اسمبلی میں پہلے عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔پنجاب کی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے، وفاقی وزراء پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔