اہم خبریں

امریکہ سے مذاکرات،ایران کا فیصلہ کن اعلان، جا نئے کیا

خطے میں جاری سفارتی کشیدگی کے دوران ایران نے اہم اعلان کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان Esmail Baghaei نے واضح کیا کہ تہران کا فی الحال ایسے کسی مذاکرات میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے پاکستان کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بھارت برباد ہو گیا،13 سالہ منصوبہ تباہ ،مودی کا دورہ منسوخ،جا نئے تفصیل

ترجمان کے مطابق امریکا کے حالیہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ سفارتی عمل کو سنجیدگی سے آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے جارحانہ اقدامات اور جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں نے اعتماد کی فضا کو مزید خراب کیا ہے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق امریکا نہ صرف ماضی کی پالیسیوں سے سبق سیکھنے میں ناکام رہا ہے بلکہ مسلسل ایران پر الزامات عائد کر کے صورتحال کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بحری ناکہ بندی جیسے اقدامات بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں