تہران ( اے بی این نیوز )امریکی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ بن گئی ، ایران(iran) کا مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شرکت سے صاف انکار ،،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی(esmail baghaei) نے نیوز کانفرنس میں کہاایران امریکاپر یقین نہیں کرسکتا، مذاکرات میں شرکت نہ کرنے بارے پاکستان کو بتا دیا، امریکی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئی ،، نتائج بہتر نہیں ہونگے،، امریکانے دکھادیا کہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں.
مزیدپڑھیں:ڈیزل سبسڈی منصوبے کیلئے فنڈز جاری، سبسڈی کیسے ملے گی؟
غزہ ،لبنان اور ایران میں جنگی جرائم پر یورپ نے کوئی واضح موقف نہیں اپنایا،،امریکا اب بھی غیر حقیقی مطالبات پر اصرار کررہاہے، امریکا نے بحری ناکہ بندی جاری رکھ کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،،ایران اپنے مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا،،امریکا ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہا، واشنگٹن سے فی الحال بات چیت کا ارادہ نہیں،امریکا کی غلطیوں کا تسلسل خطے کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، امریکا اور اسرائیل ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ،،آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہورہاہے اس کے ذمہ دار امریکااور اسرائیل ہیں،،امریکا کی جانب سے ٹھوس یقین دہانی درکار ہے،،امریکی افواج کے کسی بھی احمقانہ اقدام کا ایرانی افواج جواب دیں گی۔















