اہم خبریں

افسوسناک خبر،سابق کرکٹر کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

کابل (اے بی این نیوز) سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کو شدید طبی پیچیدگی کے باعث ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کر دیا گیا۔

38 سالہ شاپور زدران کی طبی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹس بھی شیئر کی ہیں اور مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ شاپور زدران نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے میچز میں 43 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 37 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے فرنچائز کرکٹ میں بھی مختصر مگر موثر کردار ادا کیا۔ شاپور زدران نے 2025 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:شاہین آفریدی صفر پر آئوٹ ہونے پر غصے میں آگئے،بیٹ توڑ دیا

متعلقہ خبریں