اہم خبریں

چار سال بعد پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹ میں شاندار واپسی، 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری

اسلام آباد (رضوان عباسی )حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں اعتماد بحال کرتے ہوئے ایک اہم سفارتی اور معاشی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تقریباً چار سال کے وقفے کے بعد پاکستان نے انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹcapital market میں واپسی کرتے ہوئے 50 کروڑ ڈالر مالیت کا یورو بانڈ جاری کر دیا ہے۔
زرائع کے مطابق یورو بانڈ کا اجرا عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ حکومتی معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور مؤثر سفارتی روابط کے باعث پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی دوبارہ ممکن ہوئی ہے۔
زرائع کے مطابق اس پیش رفت سے نہ صرف عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا بلکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی تقویت ملے گی، جس سے مجموعی مالیاتی استحکام میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

آبنا ئے ہر مز سے کن جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی،ایران کا اہم بیان آگیا

دوسری جانب حکومت کے زرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ (GMTN) پروگرام کے تحت یورو بانڈ، اسلامی سکوک اور ڈالر سیٹلڈ روپیہ لنکڈ بانڈز کے اجرا کے منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال بعد عالمی کیپٹل مارکیٹ میں واپسی پاکستان کی معیشت کے استحکام اور اصلاحاتی اقدامات کے مثبت نتائج کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں تقریباً 1 ارب 43 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی بھی بروقت مکمل کی ہے، جس میں اپریل 2026 میں میچور ہونے والا 1.3 بلین ڈالر کا یورو بانڈ بھی شامل تھا۔ اس ادائیگی کو عالمی مالیاتی حلقوں میں پاکستان کی مالی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کرنے کی صلاحیت کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں