اہم خبریں

آبنا ئے ہر مز سے کن جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی،ایران کا اہم بیان آگیا

ایران کی فوجی قیادت کی جانب سے آبنائے ہرمز strait hormuz سے متعلق ایک اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ جنگی جہازوں iran کی اس حساس آبی گزرگاہ سے آزادانہ آمد و رفت ممکن نہیں ہوگی۔ ایرانی فوجی عہدیدار کے مطابق سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں موجود حساسیت کے پیش نظر اس راستے پر سخت نگرانی برقرار رکھی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت مکمل طور پر بند نہیں ہوگی، تاہم ان کی آمد و رفت پاسدارانِ انقلابpasdaran e inqlab کی اجازت اور نگرانی کے تحت ہوگی۔ اس اقدام کو سمندری سلامتی اور خطے میں کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
برف پگھلنا شروع ہو گئی،ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کر دیا،جا نئے تفصیل

آبنائے ہرمز سے متعلق اس طرح کی پالیسی خطے کی جیوپولیٹیکل صورتحال پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے، کیونکہ یہ راستہ عالمی توانائی سپلائی کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ کسی بھی قسم کی پابندی یا سخت نگرانی عالمی منڈی میں فوری ردعمل پیدا کر سکتی ہے، خصوصاً خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے۔دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر تجارتی راستوں پر کسی قسم کی رکاوٹ یا اضافی شرائط برقرار رہتی ہیں تو بین الاقوامی سطح پر سفارتی دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں