اہم خبریں

بلتستان ،کمانڈر ایف سی این اے کی ضلع کھرمنگ میں مشائخ، معززین اور عمائدین علاقہ کے ساتھ اہم نشست

بلتستان (        biltistan)کمانڈر ایف سی این اے کی ضلع کھرمنگ میں مشائخ، معززین اور عمائدین علاقہ کے ساتھ اہم نشست۔نشست میں کمانڈر ایف سی این اے (       commander fcna)نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ہی خطے کی حقیقی ترقی ممکن ہے۔

اس موقع پر شرکاء نے یکم مارچ کے افسوسناک واقعات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا فروغ ناگزیر ہے۔نشست میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں لہذا انہیں مثبت، تعمیری اور درست سمت پر گامزن ہو کر تعلیم، ہنر اور خدمت کے ذریعے امن و ترقی کا سفیر بننا چاہیے۔
پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے خوشخبری،جا نئے کیا

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے کے عوام امن کے فروغ کے لیے سیکیورٹی فورسز اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر ان کی قربانیوں اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔آخر میں تمام مشائخ، معززین اور عمائدین کھرمنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علماء کرام، نوجوان اور معاشرے کا ہر فرد سیکیورٹی فورسز اور پاک فوج کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں امن، بھائی چارے اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور اور مثبت کردار جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں