پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم( iran ) نے حالیہ علاقائی صورتحال پر اپنے بیان میں بحری ناکہ بندی ( strait of hormuz)کو غیر قانونی، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے سنگین اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بظاہر باعزت پسپائی اور چہرہ بچانے کی ایک کوشش ہے، تاہم اس طرح کی حکمت عملی حالات کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے ذریعے حالات مسلط کرنے اور اس کا جواز پیدا کرنے کی سوچ نہایت خطرناک ہے، جو کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :سعودی عرب کا بڑا علان
ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ ایسے اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف بیانیے کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ہتھیاروں کے استعمال اور انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ان کے مطابق غلط اندازے پورے خطے اور اس سے باہر بھی سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
انہوں نے نام نہاد معاشی دباؤ کو “معاشی دہشتگردی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات امن، سلامتی اور عوامی معاش کو شدید خطرات سے دوچار کر رہے ہیں، جبکہ عالمی برادری اس صورتحال کو بغور دیکھ رہی ہے۔
ایران, پاکستانی_سفیر, رضا_امیری_مقدم, آبنائے_ہرمز, بحری_ناکہ_بندی, عالمی_کشیدگی, مشرق_وسطیٰ, سفارتکاری, معاشی_دباؤ, عالمی_امن















