پنجاب میں موسم ایک بار پھر تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جہاں محکمہ قدرتی آفات( weather) سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمے کے مطابق 16 سے 18 اپریل کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں( raining) متوقع ہیں، جس سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔ تاہم بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس سے فصلوں اور ٹریفک نظام متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران امریکہ جنگ ،وزیراعظم کا بڑا بیان آگیا،جا نئے کیا
پیشگوئی کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجرانوالہ سمیت شمالی اور وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، راجن پور، نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان موجود ہے۔















