عالمی منڈی میں تیل( petrol) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کی دھمکی قرار دی جا رہی ہے۔ اس اہم گزرگاہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی توانائی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے، جس کا براہ راست اثر قیمتوں پر پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران مزید مضبوط پوزیشن میں آگیا،بہت بڑی پاور ایران کیساتھ کھڑی ہوگئی،جا نئے تفصیل
تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت بڑھ کر 104 ڈالر 13 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل بھی اضافے کے بعد 102 ڈالر 29 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب سرمایہ کار بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی بڑی پیش رفت کی صورت میں مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔















