اہم خبریں

گوادر میں آئل ریفائنری کے لئے سعودی عرب کی 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں پیٹرولیم اسٹوریج بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے سعودی عرب کی جانب سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق گوادر میں آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب کی 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے،آرامکوکا پاکستانی کمپنیوں سےملکر ریفائنری لگانےکا منصوبہ ہے،60 فیصد سرمایہ کاری سعودی عرب اور 40 فیصد پاکستانی کمپنیاں کریں گی۔

ذرائع کےمطابق منصوبےمیں پی ایس او،او جی ڈی سی ایل،پی پی ایل اورجی ایچ پی ایل شامل ہے، مجوزہ آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 4 لاکھ بیرل تک ہوسکتی ہے،سرمایہ کاری کے لیے درآمدی مشینری کو20 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کرگئیں

متعلقہ خبریں