اہم خبریں

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 145 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 95 ڈالرز گھٹ کر 4723 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں :جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے،وزیر داخلہ

متعلقہ خبریں