اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایک دن کے استحکام کے بعد سونا پھر مہنگا، چاندی سستی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100 روپےمہنگاہوکر 491462 روپےکاہوگیا، 10 گرام سونےکی قیمت 943 روپے کے اضافے سے 421349 روپے ہو گئی۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہو کر 7744 روپے ہو گئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا ہو کر 4687 ڈالرکا ہو گیا۔
مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز سے امریکا واسرائیل کو کبھی گزرنے نہیں دینگے،ترجمان ختم الانبیاء















