اہم خبریں

سستا پٹرول کیسے حاصل کیا جا ئے،جا نئے اپلائی کر نے کا مکمل طریقہ کار

لاہور ( اے بی این نیوز   ) حکومت نے موٹرسائیکل سواروں کو سستا پٹرول فراہم کرنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار جاری کر دیا ہے، اس اسکیم کے تحت اہل شہری ہر ماہ 20 لیٹر پٹرول 100 روپے فی لیٹر رعایتی قیمت پر حاصل کر سکیں گے جس سے روزمرہ سفر کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے شہریوں کو آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جہاں سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اکاؤنٹ بنانا ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو سرکاری ویب سائٹ https://mkb.punjab.gov.pk پر جا کر اپنی رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے پہلے Sign Up کے آپشن پر کلک کر کے شناختی کارڈ نمبر اور اپنی مرضی کا پاسورڈ درج کرنا ہوگا۔رجسٹریشن کے دوران معلومات جمع کروانے کے بعد صارف کے موبائل نمبر پر ایک ون ٹائم پاسورڈ (OTP) بھیجا جائے گا، جسے درج کرنے سے اکاؤنٹ فعال ہو جائے گا۔

بعد ازاں صارف شناختی کارڈ نمبر اور پاسورڈ کے ذریعے لاگ اِن کر سکتا ہے، جہاں ایک سادہ سوال کا جواب دینے کے بعد اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔لاگ اِن ہونے کے بعد درخواست گزار کو Register New Complaint کا آپشن منتخب کرنا ہوگا، پھر Maryam ko Batayn کے انتخاب کے بعد اگلے مرحلے میں جانا ہوگا۔ اس مرحلے پر ذاتی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ اپنے گھریلو حالات کے بارے میں مختصر تفصیل بھی دینا ضروری ہے۔درخواست مکمل کرنے کے بعد Submit بٹن دبانے سے عمل مکمل ہو جاتا ہے، اور درخواست کامیابی سے جمع ہونے پر صارف کو تصدیقی پیغام موصول ہوتا ہے۔

رجسٹریشن کے دوران شناختی کارڈ نمبر اور پاسورڈ درج کرنے کے بعد موبائل نمبر پر موصول ہونے والا کوڈ ڈال کر اکاؤنٹ کو فعال کیا جائے گا، جس کے بعد لاگ اِن کر کے درخواست کا عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔
درخواست جمع کرواتے وقت صارف کو اپنی ذاتی معلومات کے ساتھ گھریلو حالات سے متعلق مختصر تفصیل بھی فراہم کرنا ہوگی، جبکہ مخصوص آپشن کے ذریعے درخواست جمع کروانے کے بعد تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ حکام کے مطابق اس ڈیجیٹل نظام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور مستحق افراد تک آسانی سے ریلیف پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ نےایران کو ڈیڈلائن دےدی ،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں