تہران ( اے بی این نیوز )قطر کے سمندری حدود میں ایک آئل ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ قطری وزارت دفاع کے مطابق تین کروز میزائل داغے گئے جن میں سے دو کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ ایک میزائل تیل بردار جہاز سے جا ٹکرایا۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم جہاز کو سطحی نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ راس لفان کے قریب پیش آیا، جو دنیا کے بڑے گیس اور توانائی مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا اور بحری نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ ماحولیاتی آلودگی یا تیل کے اخراج کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں :پوری دنیا بھی جمع ہوجائے تو آبنائے ہرمز نہیں کھل سکتی ،محسن رضاعی















