اہم خبریں

پاکستان عوام پر ایک بار نہیں مستقل ٹیکس لگائے ، آئی ایم ایف ڈٹ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی ایم ایف حکام نے پاکستان سے ایک بار پھر سخت شرائط عائد کرتے ہوئے مستقل ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کردیا،آئی ایم ایف مشن کاکہنا ہے کہ صرف ایک مرتبہ کیلئے نہیں بلکہ ٹیکس اقدامات ہمیشہ کیلئے متعارف کروائے جائیں۔ اس کے بعد حکومت نے درآمدات پر سیلاب ٹیکس (فلڈ لیوی) عائد کرنے کا ارادہ ترک کر دیا کیونکہ آئی ایم ایف نے اس ضمن میں سخت مزاحمت کی ۔ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو پیر کی رات آگاہ کیا کہ حکومت وفاقی کابینہ کے آگے مختلف ٹیکس تجاویز پیش کرنے جا رہی ہے تاکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اضافی 170؍ ارب روپے ٹیکسوں کی منظوری لی جا سکے۔تاہم حکومت نے جی ایس ٹی کے معیاری 17؍ فیصد کو ایک فیصد بڑھا کر اسے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ۔سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آرڈیننس لانے کا طریقہ اختیار کریں گے تاکہ زیادہ وقت برباد نہ ہو اور جیسے ہی کابینہ منظوری دے گی، صدارتی آرڈیننس اسی ہفتے نافذ کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں