اہم خبریں

پٹرول بم تیار،اتنا مہنگا ہو نے جا رہا ہے ،سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے،جا نئے فی لٹر قیمت

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان میں مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آ رہی ہے جہاں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 100 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ براہِ راست صارفین تک منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے روزمرہ اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ سبسڈی فریم ورک تیار کیا جائے تاکہ کم آمدنی والے طبقے کو کچھ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی لاگت اور موجودہ قیمتوں کے درمیان فرق کو مرحلہ وار کم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا، جس کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ اگر یہ اضافہ نافذ ہوتا ہے تو اس کے اثرات صرف پیٹرول تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹارگٹڈ سبسڈی اور دیگر ریلیف اقدامات پر غور ضرور کیا جا رہا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ اقدامات بڑھتی مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کافی ثابت ہوں گے یا نہیں۔

مزید پڑھیں :لکی مروت سے خبر غم آگئی،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں