اہم خبریں

بریکنگ نیوز۔۔ایران کاجنگ ختم کرنے کیلئے مشروط اعلان، جا نئے تفصیل

تہران ( اے بی این نیوز        ) ایران کے صدر کی جانب سے جاری ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تیار ہے، تاہم اس کے لیے چند بنیادی شرائط پوری ہونا ضروری ہیں، جس کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کم ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ایرانی صدر نے واضح کیا کہ جنگ اسی وقت ختم ہو سکتی ہے جب ایران کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔ ان کے مطابق سب سے اہم شرط یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر واضح اور قابلِ عمل ضمانت دی جائے کہ مستقبل میں ایران پر کسی قسم کا حملہ نہیں کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران خطے میں امن چاہتا ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی معاہدے میں ایران کے سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جانا چاہیے۔دوسری جانب عالمی برادری بھی اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ کسی بھی پیش رفت کا براہ راست اثر مشرق وسطیٰ کے امن، عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :سونا اپ ڈیٹ،جا نئے فی تولہ قیمت

متعلقہ خبریں