لاہور( اے بی این نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ بارش اور موسم کی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، جس کے باعث ٹاس بھی مقررہ وقت پر نہ ہو سکا۔لاہور میں جاری اس میچ کے حوالے سے حکام نے اعلان کیا ہے کہ کٹ آف ٹائم رات 9 بج کر 45 منٹ مقرر کیا گیا ہے، جس کے بعد میچ کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔ منتظمین کے مطابق اگر میچ مزید تاخیر کا شکار ہوا تو اوورز میں کمی کر دی جائے گی۔
میچ آفیشلز کے مطابق رات 8 بجے سے اوورز کم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا تاکہ کھیل کو ممکن حد تک مکمل کیا جا سکے۔ بارش کے باعث گراؤنڈ گیلا ہونے اور آؤٹ فیلڈ متاثر ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور شائقین کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر مسلسل اپڈیٹس لے رہے ہیں اور امید ظاہر کر رہے ہیں کہ موسم بہتر ہوتے ہی میچ شروع ہو جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارش کا سلسلہ نہ رکا تو میچ مختصر فارمیٹ میں تبدیل ہو سکتا ہے، جس سے مقابلہ مزید دلچسپ ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں :رستم کے علاقے پلوڈھیری سے انتہائی غمناک خبر،جا نئے کتنا جا نی نقصان ہوا















