اہم خبریں

رستم کے علاقے پلوڈھیری سے انتہائی غمناک خبر،جا نئے کتنا جا نی نقصان ہوا

رستم ( اے بی این نیوز     ) رستم کے علاقے پلوڈھیری کے پہاڑوں میں مائننگ کے دوران خوفناک دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پہاڑی ملبہ گرنے سے متعدد مزدور اس کے نیچے دب گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی حالت میں نکالے گئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا مائننگ کے دوران پیش آیا جس کے باعث اچانک پہاڑی تودہ گر گیا اور مزدوروں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے کے نیچے مزید افراد بھی دبے ہو سکتے ہیں، اسی لیے آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ اور دیگر ادارے بھی ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ جلد از جلد تمام متاثرین کو نکالا جا سکے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں مائننگ کے دوران حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کے باعث اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جس پر متعلقہ حکام سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ایل پی جی مہنگی، جانئے نئی قیمت بارے

متعلقہ خبریں