اہم خبریں

تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی اسکولز اور کالجز یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی اداروں نے تدریسی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت تمام نجی اسکولز اور کالجز یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق، اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم اپریل سے فزیکل کلاسز کا دوبارہ آغاز کریں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام اسکولز اور کالجز میں تدریسی عمل اب معمول کے مطابق چلے گا اور طلبہ کو باقاعدہ کلاسز کے لیے حاضر ہونا ہوگا۔

متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

تعلیمی اداروں کے انتظامیہ نے کل سے اسکولز کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

یاد رہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر تعلیمی سرگرمیاں متاثر تھیں، تاہم اب حکومتی سطح پر حالات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ بحالی کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: دشمن کی آبنائے ہرمز پر قبضے کی خواہش کبھی حقیقت نہیں بنے گی ،ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز

متعلقہ خبریں