اسلام آباد(رضوان عباسی ) سرکاری دستاویزات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد ان ممالک سے پاکستان کی درآمدات میں مسلسل کمی جبکہ پاکستانی برآمدات میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان مجموعی دوطرفہ تجارت 18 ارب 77 کروڑ ڈالر رہی، جس میں پاکستان کی برآمدات 3 ارب 21 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 15 ارب 56 کروڑ ڈالر رہیں۔ اس طرح پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہو کر 15 ارب 60 کروڑ ڈالر تک محدود ہو گیا۔
اس کے برعکس مالی سال 2021-22 میں پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 24 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا۔ اس دوران پاکستان کی برآمدات 2 ارب 60 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 22 ارب 90 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 22 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔
حالیہ عرصے میں برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں :ایران امریکہ مذاکرات،ترجمان وائٹ ہائوس نے بریکنگ نیوز دیدی،جا نئے کیا















