اہم خبریں

ایران امریکہ مذاکرات،ترجمان وائٹ ہائوس نے بریکنگ نیوز دیدی،جا نئے کیا

واشنگٹن (اے بی این نیوز   ) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مختلف سطحوں پر پیشرفت بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ترجمان کے مطابق فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے، تاہم بند کمروں میں ہونے والی گفتگو اور عوامی بیانات میں واضح فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات اپنی نوعیت کے اعتبار سے حساس ہوتے ہیں، جنہیں مکمل طور پر عوام کے سامنے لانا ممکن نہیں ہوتا۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ امریکی شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ترجیح ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل دیا جائے گا۔ اسی تناظر میں دفاعی اقدامات کو بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :لاہور قلندرز کا بڑا ایکشن، شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد

متعلقہ خبریں