اہم خبریں

کوئٹہ سے خبر غم،جا نئے کتنے اہلکار شہید ہو گئے

کوئٹہ (اے بی این نیوز       ) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایک ایگل اسکواڈ ٹیم پر کیا گیا جو معمول کی گشت پر مامور تھی۔ اچانک فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار نشانہ بنے، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کی ترکیہ کے خلاف بڑی کارروائی،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں