اہم خبریں

ایران کی ترکیہ کے خلاف بڑی کارروائی،جا نئے تفصیلات

ترکیہ (اے بی این نیوز       ) ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق نیٹو کے دفاعی نظام نے مبینہ طور پر ایران کی جانب سے داغا گیا ایک اور میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا، جسے اس نوعیت کا چوتھا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خطرے کو ناکام بنایا اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی صلاحیت کو مسلسل مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق نیٹو سے منسلک دفاعی نظام اور نگرانی کے جدید ذرائع مسلسل متحرک ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے کو بروقت روکا جا سکے۔ اس پیش رفت کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے اور مختلف ممالک کی جانب سے دفاعی اقدامات پر توجہ بڑھا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :جنگ کے بعد آبنا ئے ہر مز کا کنٹرول کس کے پاس ہو گا،بڑی خبر سامنے آگئی،جا نئے

متعلقہ خبریں