اہم خبریں

جنگ کے بعد آبنا ئے ہر مز کا کنٹرول کس کے پاس ہو گا،بڑی خبر سامنے آگئی،جا نئے

واشنگٹن ا (اے بی این نیوز       ) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کا انتظام امریکا سنبھال سکتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی مستحکم ہے اور مارکیٹ میں خام تیل کی وافر مقدار موجود ہے۔ ان کے مطابق مختلف ممالک کے معاہدوں کے باعث سپلائی میں اضافہ ہوا ہے جس سے قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانا اور اس کا انتظام سنبھالنا امریکا کی طویل مدتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس حوالے سے واشنگٹن انرجی مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے عوامل کو مانیٹر اور کنٹرول کرنے کے لیے متحرک ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کی بحریہ کے سینئر کمانڈر علی رضا تنگسیری کو شہید کر دیا گیا

متعلقہ خبریں