کینبرا (اے بی این نیوز )آسٹریلیا کی حکومت نے مہنگائی اور عالمی توانائی صورتحال کے پیش نظر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیا میں پٹرول اور ڈیزل پر عائد فیول ٹیکس میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
وزیرِاعظم انتھونی البانیزی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اعلان کے تحت فیول ایکسائز تقریباً 52.6 سینٹ فی لیٹر سے کم ہو کر 26 سینٹ فی لیٹر رہ جائے گا۔
حکومتی منصوبے کے مطابق یہ ٹیکس کمی عارضی طور پر تقریباً تین ماہ کے لیے نافذ رہے گی، تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ اس اقدام کے ساتھ ساتھ بھاری گاڑیوں پر عائد روڈ یوزر چارج بھی وقتی طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ ملک میں ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک جامع نیشنل فیول سکیورٹی پلان بھی متعارف کروایا گیا ہے، جس کا مقصد مستقبل میں کسی بھی ممکنہ بحران سے نمٹنا ہے۔
مزید پڑھیں :بارش نے شہری نظام اور نکاسی آب کی پول کھول دی،نشیبی علاقے زیر آب، گلیاں اور سڑکیں جل تھل ہو گئیں















