اہم خبریں

نسیم شاہ قصور وار قرار،2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز       ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قصور وار قرار دیتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا جس کے بعد باضابطہ کارروائی مکمل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام ڈسپلن اور احتساب کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ کھلاڑیوں کے رویے اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کا اعلان پی سی بی نے کیا۔نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی برطرف کردیا گیا

مزید پڑھیں :امریکہ کیلئے بری خبر،برطانیہ نے جنگ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

متعلقہ خبریں