لندن ( اے بی این نیوز ) برطانیہ کی سیاسی قیادت نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔ کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق موجودہ جنگ برطانیہ کی نہیں اور ان کا ملک اس تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔وزیراعظم کے مطابق حکومت کی ترجیح اپنے قومی مفادات اور شہریوں کا تحفظ ہے، جبکہ بیرونی تنازعات میں براہ راست مداخلت سے گریز کیا جائے گا۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس جنگ کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے کوئی واضح یا مؤثر منصوبہ موجود نہیں تھا۔کیئر سٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کمزور حکمتِ عملی ملک کو ایک سنگین بحران کی طرف لے جا سکتی تھی، اس لیے موجودہ حکومت محتاط اور متوازن پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں :ثنا یوسف کیس،اہم گواہوں پر جرح مکمل،جا نئے تفصیل















