اہم خبریں

اسلام آباد، راولپنڈی میں موسم خطرناک ہو گیا،شدید طوفا نی باد و باراں،دن میں اندھیرا چھا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں اچانک موسم نے خطرناک رخ اختیار کر لیا جہاں موسلا دھار بارش اور تیز طوفانی ہواؤں نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ دن کے وقت ہی اندھیرا چھا گیا اور کئی علاقوں میں ایسا منظر دیکھا گیا جیسے رات ہو گئی ہو۔

شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ متعدد شہریوں نے بارش سے بچنے کے لیے پلوں اور اوور ہیڈ برج کے نیچے پناہ لے لی۔ آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے جس سے موسم مزید سرد اور خوشگوار ہو گیا، تاہم بعض مقامات پر صورتحال تشویشناک بھی نظر آئی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خاص طور پر کمزور انفراسٹرکچر یا نشیبی علاقوں میں جانے سے احتیاط کریں۔ حکام کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے اور بجلی کے مسائل پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات مہنگی؟تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کاخدشہ

متعلقہ خبریں