اسلام آباد(اوصاف نیوز)آج موسلادھار بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان ( ژوب،موسی ٰ خیل،سبی، کوہلو، بارکھان، نصیرآباد اورلورالائی )میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ بالائی/وسطی خیبر پختونخواہ اور کشمیرکے مقامی ندی نالوں میں آج ( شام /رات) سے 30 مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خطرہ ۔
شدید آندھی/جھکڑ چلنے/ژالہ باری اوربجلی گرنےکے باعث کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے،بل بورڈز، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ا خیبرپختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب اورجنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) کی بھی توقع۔
پیر کے روز خیبرپختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اس دوران بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میںموسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود سے ابراآلود رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: مری 38، لاہور (سٹی 26، ایئرپورٹ 21)، جوہرآباد 25، چکوال، بھکر 24، جھنگ 20، حافظ آباد 18، اٹک، نور پور تھل 14، اسلام آباد (سید پور 16، سٹی 13، ایئرپورٹ، بوکرا 08، گولڑہ 07) ، سرگودھا سٹی اور فیصل آباد 12، گجرات ، قصور 07، راولپنڈی (کچہری 18، کٹاریاں 16، گوالمنڈی 12، شمس آباد 11، پیرویداہی 09، چکلالہ 06)، ، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ 06، منگلا، سیالکوٹ (ایئرپورٹ، سٹی05)
ٹی ٹی سنگھ 05، ساہیوال 04، نارووال، بہاولپور سٹی اور شیخوپورہ 03، جہلم 02، کروڑ (لیہ)، کوٹ ادو 01۔ خیبر پختونخوا: چراٹ 34، مالم جبہ، بنوں 32، سیدو شریف 31، کاکول 27، پاڑاچنار 25، لوئر دیر 22، کالام17 ، پشاور(سٹی 17، ایئرپورٹ16) دیر 16، تخت بھائی 14، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 10، ڈی آئی خان سٹی 09، چترال ، پٹن 08، میر کھانی 07، دروش 05، بالاکوٹ 01۔ آزاد کشمیر: راولاکوٹ 34، گڑھی دوپٹہ 20، کوٹلی 10، مظفرآباد ایئرپورٹ 08، مظفرآباد سٹی 05۔ گلگت بلتستان: بگروٹ 02۔ بلوچستان: ژوب میں 02 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
آج کے روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد،پڈعیدن 38، مٹھی ، لاڑکانہ37 ،سکھر اورچھورمیں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود ر رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر 30 مارچ2026 سونے کی تازہ ترین قیمت














