اہم خبریں

ایران کا خوف ، قطر میں امریکی سفارتخانےکی سرگرمیاں محدود

قطر (اے بی این نیوز)خلیجی خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر قطر میں قائم امریکی سفارتخانے نے اپنی سرگرمیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سفارتی اور عوامی سطح پر احتیاطی اقدامات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس اقدام کو موجودہ علاقائی کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے تناظر میں ایک حفاظتی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی سفارتخانہ قطر کی جانب سے جاری ہدایات میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے لیے چوکنا رہیں اور اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں۔ سفارتخانے نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام کو سیکیورٹی الرٹس اور سرکاری ہدایات پر فوری عمل کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اگر قطری حکومت کی جانب سے کوئی ایمرجنسی الرٹ جاری کیا جائے تو اس پر بلا تاخیر عمل کیا جائے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔ حکام کے مطابق یہ احتیاطی تدابیر شہریوں کی حفاظت اور ممکنہ خطرات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں :برطانیہ میں پٹرول، ڈیزل قلت،ہنگامی منصوبہ بندی ،محدود خریداری کا ممکنہ فیصلہ

متعلقہ خبریں