اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن کے قیام سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے معزز مہمانوں کو پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جاری کشیدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں، معیشت اور املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس لیے حالات کو بہتر بنانے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔دوسری جانب ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور موجودہ حالات میں پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں :ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈےکے خلاف کارروائی















