اہم خبریں

ملک بھر میں روشنیاں بند ،جا نئے کیوں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) زمین سے محبت اور ماحولیاتی تحفظ کے عالمی پیغام کے طور پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جا رہا ہے، جس کے دوران ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری روشنیاں بند کر کے توانائی کے استعمال میں کمی کی علامتی کوشش کی جاتی ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام میں موسمیاتی تبدیلی، توانائی کے بچاؤ اور ماحول کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر غیر ضروری لائٹس بند کر دی گئیں، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں، دفاتر اور بعض معروف مقامات پر بھی اس مہم میں شرکت دیکھنے میں آئی۔ شہریوں نے بھی گھروں میں غیر ضروری بجلی کے استعمال کو محدود کر کے اس عالمی مہم کا حصہ بننے کی کوشش کی۔

ارتھ آور ہر سال مارچ کے آخری ہفتے میں منایا جاتا ہے، جس میں ایک مخصوص وقت کے لیے بجلی کی روشنیاں بند کر کے زمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اس مہم کا آغاز 2007 میں ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر کی جانب سے کیا گیا تھا، جو آج دنیا کے مختلف ممالک میں ایک عالمی ماحولیاتی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں :امریکہ کا ایران سے نکلنے کا اعلان، جا نئے کب تک

متعلقہ خبریں