اہم خبریں

سعودی عرب ، فوجی تنصیب پر حملہ، متعدد امریکی اہلکار زخمی، امریکی ری فیولنگ طیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا

ریاض ( اے بی این نیوز   )سعودی عرب میں واقع ایک اہم فوجی تنصیب کو مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب خطے میں پہلے ہی مختلف سیکیورٹی خدشات اور کشیدہ حالات موجود تھے۔ اے بی این نیوز کے مطابق

امریکی ذرائع ابلاغ کی ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہوئے، تاہم ان کی تعداد کے حوالے سے واضح اور باضابطہ اعداد و شمار فوری طور پر سامنے نہیں آ سکے۔ اسی طرح یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کچھ امریکی ری فیولنگ طیاروں کو جزوی نقصان پہنچا، جس کے بعد بیس پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔

مزید پڑھیں :سابق وزیر اعظم گرفتار

متعلقہ خبریں