کٹھمنڈو(اے بی این نیوز) نیپال کی سیاست میں ہلچل اس وقت پیدا ہو گئی جب سابق وزیر اعظم کے پی شرما کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔نیپالی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعظم کو بھکتاپور میں واقع رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا، جبکہ گرفتاری مبینہ طور پر جین زی احتجاج میں کردار کے الزام کے تحت عمل میں آئی۔
رپورٹس کے مطابق اسی معاملے کے سلسلے میں سابق وزیر داخلہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، اور دونوں رہنماؤں کو الگ الگ کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم اس پیشرفت کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بم برسا دیئے،ہر طرف آگ ہی آگ















