واشنگٹن(اے بی این نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بعد کیوبا امریکا کی ممکنہ فوجی کارروائی کا اگلا ہدف ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں اہداف کے حصول کے قریب ہیں اور آئندہ حکمت عملی میں کیوبا بھی شامل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے نتائج جلد سامنے آئیں گے جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں، جن کے مثبت نتائج کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو نے ضرورت کے وقت امریکا کا ساتھ نہیں دیا، جسے وہ مستقبل میں یاد رکھیں گے، اس سے قبل بھی ٹرمپ ایران جنگ کے دوران کیوبا کو ممکنہ ہدف قرار دے چکے ہیں، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :لائٹ ڈیزل آئل ، مٹی کا تیل مہنگا، جا نئے فی لٹر نئی قیمت















