اہم خبریں

چین کی پیپلزلبریشن آرمی نیوی کے جنگی جہاز داچنگ کی پاکستان آمد

کراچی ( اے بی این ن یوز    )چین کی پیپلزلبریشن آرمی نیوی کے جنگی جہاز داچنگ کی پاکستان آمد،آئی ایس پی آر کے مطابق
چینی جہاز کو بندرگاہ آمد پر روایتی انداز میں سلامی پیش کی گئی۔
پیپلزلبریشن آرمی کا بحری جہاز دوطرفہ مشق’’سی گارڈین‘‘میں شرکت کیلئے پہنچا ہے۔ پاک چین دوطرفہ مشق سی گارڈین کا چوتھا مرحلہ 25مارچ سے 2اپریل تک جاری رہے گا۔
مشق کا مقصد دونوں بحری افواج میں تعاون ،پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ بڑھانا ہے۔ مشق کے ذریعے باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا جائیگا۔
مشق میں ہاربر اور سمندری مرحلے کی مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ گنری فائرنگ،مشترکہ گشت اور میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز بھی مشق میں شاملہیں ۔

مزیکد پڑھیں :سکول کب سے کھلیں گے،اہم اعلان سا منے آگیا،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں