اہم خبریں

جنگ بندی کیسے ہو گی،ایران نے اپنی شرائط رکھ دیں ،جانئے تفصیل

تہران ( اے بی این نیوز)‌‌‌‌ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی شرائط سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی شرط حملوں اور قتل و غارت کا مکمل خاتمہ ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکا کو آبنائے ہرمز پر ایران کی خود مختاری کو تسلیم کرنا ہوگا، جو خطے میں ایک اہم بحری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ بھی ادا کیا جائے، جبکہ تہران کے ساتھ ساتھ دیگر مزاحمتی گروپس کے خلاف جاری کارروائیاں بھی ختم کی جائیں۔

ایران نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں دوبارہ جنگ شروع نہ ہونے کی واضح اور قابلِ اعتماد ضمانت دی جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

مزید پڑھیں‌ :امریکہ کی جنگ بندی کی پیشکش،ایران نے مسترد کر دی

متعلقہ خبریں